علی پورچٹھہ:بے قابو کار فش فارم میں جا گری ‘سوار محفوظ

علی پورچٹھہ:بے قابو کار فش فارم میں جا گری ‘سوار محفوظ

مقامی افراد نے متاثرین کو نکا لا ،ادارے وارننگ سائن بورڈ آ ویزاں کریں :شہری

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )کوٹ ہرا کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فش فارم میں جا گری، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہ ہوا۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار سواروں کو بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک سے پھسلتی ہوئی قریبی فش فارم میں جا گری۔ حادثہ دیکھتے ہی اہلِ علاقہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی شہریوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک پر تیز رفتاری اور خطرناک موڑ اکثر حادثات کا سبب بنتے ہیں، اس لئے متعلقہ ادارے فوری طور پر حفاظتی اقدامات، وارننگ سائن بورڈز اور رفتار کم کرنے کیلئے سپیڈ بریکرز نصب کریں تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں