ووٹرز ، سپورٹرز کی ضروریات پورا کرنا فرض :ناصر چیمہ
ایم پی اے کی جانب سے 22بڑے جانوروں کی یونین کو نسلوں میں قربانی
راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے حلقہ کے عوام سے محبت کا حق ادا کر دیا حلقہ اور شہر کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاستدان نے مالی طور پر کمزور افراد کی طرف سے کثیر تعداد میں قربانیوں کا انتظام کر کے مثال قائم کر دی ، تین سے چار کرورڑ روپے مالیت کے 22جانور ویہڑے یونین کونسلوں میں پہنچاد ئیے ۔ اس موقع پر ناصر چیمہ نے کہا کہ میرے ووٹر سپورٹر میرے خاندان کی طرح ہیں اور بطور خاندان سربراہ مجھے انکی ضروریات کو سمجھنا اور انہیں اپنائیت کا احساس دینامیرا فرض بنتا ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے مالی طور پر کمزور افراد کی طرف سے قربانی کی جائے اس عید قربان پر مختلف افراد کے پاس 22بڑے قد اور وزن کے جانور ایک رات پہلے پہنچا دئیے گئے تھے قربانی کی مد میں خرچ رقم کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ کم ازکم تین سے چار کروڑ بنتی ہے عوام کی جانب سے ایسی روایت کا قائم ہونا خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس عمل سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔