نظام پر تنقید کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں:شبیر کو ٹلہ

 نظام پر تنقید کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں:شبیر کو ٹلہ

اہل گجرات نے بے پناہ عزت دی ، نظام کی درستگی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا

گجرات (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے چودھری شبیر کوٹلہ نے کہا ہے کہ نظام پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، کوٹلہ برادران نے ہمیشہ مظلوم کیساتھ کھڑے ہو نے کو ترجیح دی اور اسی وجہ سے ہم آج سر اٹھا کر چل رہے ہیں ،گجرات نے ہمیں بے پناہ عزت دی، ایک ہی گھر سے پنجاب اسمبلی ، قومی اسمبلی ، ضلعی چیئرمین کے تاج سروں پر سجے جو عوام کی ہی مرہون منت ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے لوگوں کے پیار و محبت کا قرض علاقے حلقہ کی تعمیر و ترقی کر کے ادا کرنے کی کوشش کی چاہے وہ تعلیمی سیکٹر ہو ، ہیلتھ کا شعبہ ہو، ویسٹ مینجمنٹ ، ماڈل ویلج ، ڈائیلسز سنٹر کے منصوبے ہی کیوں نہ ہو عوامی مفاد کے ایسے پراجیکٹ لائے جس سے براہ راست ہر طبقہ مستفید ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بارسلونا میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا اہتمام ممتاز بزنس مین چودھری امتیاز آکیہ راجہ مختار سونی نے کیا جبکہ صدارت صدر ن لیگ راجہ اسد نے کی ۔شبیر کوٹلہ نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے ادوار میں کون کس طرح اقتدار میں آیا سب کو علم ہے ہم اپنی مٹی سے کسی صورت قطعی تعلق نہیں ہو سکتے بلکہ ہمیں ملکر نظام کی درستگی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ آج امت مسلمہ پر جو ظلم و ستم ہو رہے ہیں وہاں پاکستان مستحکم پوزیشن پر ہونے کیوجہ سے انکے دفاع کیلئے کھڑا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں