کامونکے :سلنڈر دھماکے میں زخمی نجی بینک کا منیجر دم توڑ گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا نجی بینک کا منیجر 4روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
یکم جولائی کو منڈیالہ پونائچ میں ایل پی جی کی دکان پر ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلسنے والا موضع چنڈالی کا 35سالہ نجی بینک کا منیجر شہباز جنجوعہ لاہور کے جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دکاندار زاہد اور ایک ذہنی معذور لڑکا تاحال زیر علاج ہیں۔