گجرات:پانچ فوڈ پو ائنٹس کو جرمانے ،مضر صحت مٹھائی تلف

گجرات:پانچ فوڈ پو ائنٹس کو  جرمانے ،مضر صحت مٹھائی تلف

گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 43فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ چیکنگ مختلف خلاف ورزیوں پر 18فوڈ بزنسز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 5فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 54ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 11کلوگرام زائد المیعاد مٹھائیاں اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں جبکہ لیبارٹری تجزیے کیلئے ایک نمونہ بھی حاصل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں