دعوت پر نہ بلانے کی رنجش ، چچی کو گلا دبا کر قتل کردیا

دعوت پر نہ بلانے کی رنجش ، چچی کو گلا دبا کر قتل کردیا

بینکہ چیمہ کے احتشام اسلم نے گھر گھس کر گلناز لبنیٰ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )دعوت پر نہ بلانے کی رنجش ،کزن نے چچی کو گلا دبا کر قتل کردیا ۔ راہوالی محلہ شرقی چراغ پورہ کا رہائشی زین العابدین کا کزن ا حتشام اسلم ساکن بینکہ چیمہ دن 8بجے گھر بیٹھک میں آیا، دعوت میں نہ بلانے پر سائل کی والدہ گلناز لبنیٰ سے تکرار بحث شروع کردی، الزام علیہ نے طیش میں آکر سائل کی والدہ کا گلا دبانا شروع کردیاوالدہ کی چیخ و پکار پر بیٹھک کی طرف بھاگا تو دیکھا کہ الزام علیہ احتشام والدہ کے سینے پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں سے گلا دبا کر جان سے ماردینے کی کوشش کررہا تھا سائل نے اسے دھکا مارا اور شورو غل کیا تو سائل کی بہنیں بھی کمرہ سے اُٹھ کر آگئیں تو ملزم موقع سے فائدہ اُٹھاتے فرار ہو گیا تو جب والدہ کو چیک کیا تو وہ جاں بحق ہو چکی تھیں ،کینٹ پولیس نے احتشام اسلم ساکن بینکہ چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں