نوشہرہ ورکاں :ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )دو ڈاکو شہری سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔
نواحی علاقہ باغانوالی کڑیال کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری عدنان سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔مدعی عمران سعید نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا ورکر محمد عدنان مختلف مقامات سے کرایہ وصول کرنے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ باغانوالی کڑیال کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔