کامونکے :اراضی کے تنازع پر فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی

کامونکے :اراضی کے تنازع پر  فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی

کامونکے ، واہنڈو (نامہ نگار )تھانہ واہنڈو کے نواحی گاؤں سکھانہ باجوہ میں زمین کا کنارہ بنانے کے معاملے پر ہونیوالا معمولی تنازع سنگین جھگڑے میں تبدیل ہوگیا۔

تلخ کلامی کے دوران مخالفین نے امتیاز عرف صابی پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ ان کے سر پر کلہاڑی کے وار بھی کیے گئے ۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں