نوشہرہ ورکاں :کبڈی میچ دیکھنے گئے شہری کی موٹر سائیکل چوری
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )کبڈی میچ دیکھنے گئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔
کڑیال کلاں کارہائشی علی عمران ذوالفقار رجسٹریشن نمبر LEM-13A-5952 موٹر سائیکل پر گرمولہ ورکاں کبڈی میچ دیکھنے آیااور موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی کرکے میچ دیکھنے لگاکچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل موقع سے غائب تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔