سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی  کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے جائز حقوق۔۔۔

 وفاق کی طرز پر مراعات، لیو انکیشمنٹ، پنشن، رول 17اے بحالی اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور حکومت اپنی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر پہلے سے موجود تعلیمی اصلاحات جاری رکھیں، آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کی عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں ان کو فوری واپس لیں ۔ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں پر مستقل بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں