گلشن اقبال پارک میں نئے تعمیر شدہ جدید کیفے ٹیریا کا افتتاح
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ گلشن اقبال پارک میں نئے تعمیر شدہ جدید کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسر اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔کمشنر نے کیفے ٹیریا اور پارک میں فراہم کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسر وں سے بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری، صاف ستھری اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔