رنگ پورہ ریلوے پل سے خاتون نے چھلانگ لگادی
ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے 39سالہ ارشاد بی بی کی لاش ڈھونڈ نکالی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رنگ پورہ ریلوے پل سے 39سالہ خاتون نے چھلانگ لگادی ۔ تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ رڑی ریلوے پل سیالکوٹ پر مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار عورت نے پل سے چھلانگ لگا دی۔ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم، فائر وہیکل اور موٹر بائیک ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں و تیراکوں کی مدد سے سرچ آپریشن کرنے کے بعد ارشاد بی بی زوجہ امجد ساکن سئیوالی پسرور کی باڈی کو ریسکیورز نے نکال لیا۔