سیالکوٹ:قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر پو لیس اہلکاروں کو سزائیں

سیالکوٹ:قواعدو ضوابط کی خلاف  ورزی پر پو لیس اہلکاروں کو سزائیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد کی سربراہی میں پولیس میں احتساب کا عمل جاری۔۔۔

 پولیس لائنز میں منعقدہ اردل روم میں محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کو سروس ضبطی، سنشور اور دیگر سزائیں سنائیں۔ ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کے افسر وں و ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹس و کیش انعام بھی تقسیم کئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا بہترین نظام موجود ہے اچھی کارکردگی پر انعام دیا جائے گا جبکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں