وزیرآباد :ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس میں فاطمہ الزہرہ دستکاری سکول قائم

وزیرآباد :ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس  میں فاطمہ الزہرہ دستکاری سکول قائم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس میں فاطمہ الزہرہ دستکاری سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت، آرگنائزر گلناز بانو صدر لائن ویلفیئر سوسائٹی عمران سنی کمبوہ، سیمی عمران،اذان عمران،محمد صفدر ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر عبید رحمت اور سپر وائزر گلناز بانو نے کہا کہ غریب،بیوہ اور مستحق خواتین کو فاطمہ الزہراہ دستکاری سکول میں کڑھائی سلائی سکھا کر اپنا روزگار کمانے کے قابل بنایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں