سیوریج نظام، ڈسپوزل سٹیشنز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کی زیر صدارت اجلاس ، مشینری پر بریفنگ
گجرات (نامہ نگار )منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں مون سون سیزن اور اربن فلڈنگ سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اجلاس،دوران میٹنگ شہر بھر کے سیوریج و نکاسی آب کے نظام، ڈسپوزل سٹیشنز کی آپریشنل تیاریوں، جاری اپ گریڈیشن منصوبوں، ڈی سلٹنگ مہم، ہنگامی رسپانس پلان اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل حسنین بھلی، ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زین العابدین، ایس ڈی اوز وقار احمد، امجد علی اور علی حسن، واٹر سپلائی انچارج قمر عباس، کیئر ٹیکر واسا گجرات و آئی ٹی اسسٹنٹ لقمان شہزاد جبکہ سب انجینئرز اسد علی ملک، مزمل، حسن امین، سفیان، لقمان، محسن حسن اور نیئر زمان نے شرکت کی،اجلاس کے دوران شہر بھر کے 12 ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن پر ہونے والی پیش رفت، کا جائزہ لیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر کو مختلف ڈسپوزل سٹیشنز پر نصب پمپنگ سسٹمز، برقی آلات، مکینیکل مشینری اور مجموعی آپریشنل استعداد کے حوالے سے بریفنگ کیساتھ ساتھ اجلاس میں10 نئے ہائی کیپیسٹی پمپس کی تنصیب، اضافی جنریٹرز کی انسٹالیشن اور بیک اپ پاور سسٹم کی دستیابی کاجائزہ لیا گیا۔