ڈی سی کا دورہ چلڈرن ہسپتال ‘رجسٹر یشن کاؤنٹر، ڈاکٹر ز کی حاضری کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی کارکردگی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن کاؤنٹر، مریضوں کی آمد، معائنے کے عمل اور ڈاکٹروں کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی فراہم کردہ تمام ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہئیں اور کسی بھی مریض کو ادویات کے حصول میں دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔