کمشنر کا فتو منڈ روڈ پر ترقیاتی کاموں کی رفتار، شفافیت کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے فتو منڈ روڈ پر جاری پی ڈی پی سکیم کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور شفافیت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے منصوبے کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور تکمیل کے مجوزہ شیڈول سے آگاہ کیا۔کمشنر نے موقع پر موجود افسر وں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اور تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔