ایل پی جی دوگنی قیمت پر فروخت، صارفین کا احتجاج

ایل پی جی دوگنی قیمت پر فروخت، صارفین کا احتجاج

سرکاری قیمت 241کے بجائے 450روپے تک بکنے لگی ،حکومتی ریلیف ناجائز منافع خوری کی نذز ،پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود عالم چوک لدھیوالہ کوٹ اسحاق پپناکھہ میں ایل پی جی 430 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل حکومت نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی تھی ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود عالم چوک کوٹ اسحاق لدھیوالہ مدوخلیل پپناکھہ میں غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے د کاندار430 روپے سے 450 روپے کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی پر دیا گیا ریلیف بھی ناجائز منافع خوروں کی نذر ہو چکا ہے اور د کاندار سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے بجائے مرضی کی قیمت وصول کر رہے ہیں لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارروائیاں صرف کاغذی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والے د کانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ پر فروخت ممکن بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں