تتلے عالی:ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون بھی چل بسی
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی حادثہ میں زخمی ہونے والی خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق13جولائی کو شیخوپورہ روڈ غلہ منڈی کے قریب رکشہ ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 3سالہ محمد علی جاں بحق ہوگیا اس کا والد 50سالہ محمد منشا ،والدہ 42سالہ سیما اور29سالہ ڈرائیور محمد دلبر شدید زخمی ہو گئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچے کی والدہ سیماں بی بی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس نے ٹرک نمبر ایل کے کے 150کے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments