ڈسکہ:نشیبی علاقوں میں پانی جمع ، شہریوں کو مشکلات

 ڈسکہ:نشیبی علاقوں میں  پانی جمع ، شہریوں کو مشکلات

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگردو نواح میں دو روز سے بارش جاری ،سڑکوں ،چوراہوں کے بعد گلی محلوں میں بھی بارشی پانی کھڑا ہو کر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔۔۔

شہریوں کو گزرنے میں مشکلات درپیش ،نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں رو پے کا نقصان ،بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا تمام ڈسپوزل سٹیشنز کا ہنگامی دورہ ،نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی بروقت اور مؤثر نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...