وزیرآباد:موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع

وزیرآباد:موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع

معمولاتِ زندگی شدید متاثر ،شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر اور گردونواح میں مون سون بارشوں نے دوسرے روز بھی اپنا زور برقرار رکھا، جہاں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کے متعدد نشیبی علاقوں اور گنجان آباد محلوں کو زیرِ آب کر دیا۔ مسلسل بارش کے باعث جناح کالونی، شیش محل، الہ آباد، نظام آباد اور دیگر آبادیوں کی گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے مکینوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور واسا دوسرے روز بھی فیلڈ میں متحرک نظر آئے ۔ مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس، بھاری مشینری اور عملے کی مدد سے سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں سے پانی کے فوری اخراج کے لیے اقدامات کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...