ڈسکہ:ٹرانسفارمر خراب ، مین بازار میں 4روز سے بجلی بند
صرافہ مارکیٹ اور مین بازار میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ،اصلاح کا مطالبہ
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث شہر کے مرکزی تجارتی علاقوں صرافہ مارکیٹ اور مین بازار میں 4روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہیں بجلی کی طویل بندش کے سبب دکانداروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شدید گرمی میں صارفین اور شہری بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کر ائی گئیں تاہم مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور خراب ٹرانسفارمر کو جلد تبدیل یا مرمت کر کے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments