نا درا کائونٹر ،پٹوار سرکل ،یوسی ملکہ کا راستہ تالاب بن گیا
منتخب ارکان اسمبلی اور متعلقہ محکموں نے علاقے کو لاوارث چھوڑ دیا :شہری
گلیانہ (نامہ نگار )دفتر یونین کونسل ملکہ میں نادرا دفتر کا ون ونڈو آپریشن کاؤنٹر تو بن گیا لیکن عرصہ دراز سے یونین کونسل کو جانے والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بلکہ نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے تالاب کی شکل اختیار گیا ۔ دفتر یونین کونسل ملکہ میں پٹوار سرکل ملکہ ، نادرا کاؤنٹر اور یونین کونسل کے متعلقہ تمام کام ایک ہی چھت تلے شروع ہو گئے ہیں لیکن کئی سالوں سے اس طرف جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکا رہے ۔شہریوں نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ اس وقت ہمارے حلقہ میں نہ تو ایم این اے چودھری محمد الیاس اور ایم پی اے چودھری شاہد رضا کوٹلہ دھیان دے رہے ہیں بلکہ سرکاری افسر وں نے بھی ہمارے علاقہ کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ فوری مسئلہ حل کیا جائے اور سڑک کی تعمیر کی مکمل کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments