بد انتظامی کے با عث گوجرانوالہ شہر ڈوب گیا :پی ٹی آئی

بد انتظامی کے با عث گوجرانوالہ شہر ڈوب گیا :پی ٹی آئی

واسا کے 32ارب کہاں خرچ ہوئے ،معمولات زندگی مفلوج ہو گئے :طارق گجر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )تحریکِ انصاف کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی چودھری طارق گجر نے حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باعث پورا گوجرانوالہ پانی میں ڈوب گیا متعدد لوگ کرنٹ لگنے اور پانی میں ڈوب کر وفات پا چکے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ واسا کے 32 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے ، انتظامیہ کی کوئی تیاری نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ برساتی پانی میں ڈوبا ہوا گوجرانوالہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی نفی کر رہا ہے ، اگر برساتی پانی کی نکاسی کے مؤثر انتظامات کیے جاتے تو شہریوں کو اس قدر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ طارق گجر نے کہا کہ نااہلی اور بدانتظامی کی سزا گوجرانوالہ کے شہریوں کو کیوں دی جا رہی ہے ، عوام گھنٹوں پانی میں پھنسے رہے ، کاروبار متاثر ہوئے اور معمولاتِ زندگی بری طرح مفلوج ہو گئے۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ۔ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے اور شہری مسائل کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...