کامونکے :ماڈل بازار ملحقہ بازاروں کیلئے مستقل مسئلہ بن گیا
اونچا ہو نے کے با عث نکاسی آب کا نظام غیر موثر ،پانی پلازوں میں داخل ہو گیا
کامونکے (نامہ نگار )ماڈل بازار بننے کے بعد اس کی اونچائی ملحقہ بازاروں کیلئے مستقل مسئلہ بن چکی ہے ۔ بارش کے پانی کے نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث ٹیپو بازار، مرکزی جامع مسجد والا گلہ اور دیگر بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ، بارشی پانی 6پلازوں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں تقریباً 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا جبکہ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے برسوں کی جمع پونجی ڈوبتی دیکھتے رہے ۔ تاجروں کے مطابق اس مسئلے کی متعدد بار انتظامیہ کو نشاندہی کی گئی مگر مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث ہر بارش کے ساتھ یہی صورتحال دوبارہ جنم لیتی ہے ۔ متاثرہ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسیٔ آب کا مستقل حل نکالا جائے ، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments