گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ،اشیا کی ترسیل متاثر

گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ،اشیا کی ترسیل متاثر

مطالبات پر قابل عمل فیصلے ہونے تک پہیہ جام جاری رہے گا:ٹرانسپورٹرز

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر غیر معینہ مدت کی پہیہ جام ہڑتال دسویں روز میں داخل ہو گئی ملک بھر میں ٹرک ٹریلرکنٹینرز اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی بڑی تعداد کھڑی ہونے کے باعث ایک شہر سے دوسرے شہر اشیائے ضروریہ صنعتی خام مال اور دیگر سامان کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے متعدد ادوار کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا ہے کہ محض یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی بلکہ مطالبات پر عملی اور قابل عمل فیصلے ہونے تک پہیہ جام جاری رہے گا ۔تفصیل کے مطابق اپنے مطالبات کی منظوری تک گڈز ٹرانسپورٹ کی پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں تقریبا چھ لاکھ سے زائد ٹرک ٹریلر اور دیگر مال بردار گاڑیاں گراؤنڈ ہو چکی ہیں جس کے باعث ملکی سپلائی چین شدید دباؤ کا شکار ہے ہڑتال کے باعث بندرگاہوں صنعتی یونٹس منڈیوں گوداموں اور کاروباری مراکز کے درمیان مال کی ترسیل متاثر ہونے سے تاجروں صنعتکاروں برآمد کنندگان اور عام صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...