گجرات :سیوریج منصوبے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

گجرات :سیوریج منصوبے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

وفاقی وزیر سالک حسین کا دورہ گجرات ، کچہری چوک ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے گجرات میں زیرِ تعمیر 100 کیوسک کچہری چوک ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا اور منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے منصوبے پر پیشرفت اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھاکہ شہر میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مقامات پر منصوبوں پر کام جاری ہے ۔وفاقی وزیر سالک حسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچہری چوک سے بولے چوک تک جلالپور جٹاں روڈ کی بحالی کا کام فوری بنیادوں پر مکمل کیا جائے ، سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبوں کو بھی 3 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے ، سالک حسین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے زیرِ تعمیر 100 کیوسک کچہری چوک ڈسپوزل سٹیشن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں نکاسی آب کی استعداد میں بہتری لانے میں مدد ملے گی اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیوریج نظام کو مزید مستحکم کیا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...