ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں خواتین کے تحفظ پر سیمینار
ڈی پی او نے ہراسگی کی روک تھام اور محفوظ تعلیمی و سماجی ماحول پر روشنی ڈالی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی زیرِ نگرانی خواتین و بچوں کے تحفظ کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں سیالکوٹ پولیس نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر، اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او کیپٹن (ر)دوست محمد نے خطاب کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کے تحفظ، ہراسگی کی روک تھام اور محفوظ تعلیمی و سماجی ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طالبات کو اپنے حقوق اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ رہنے اور کسی بھی دھمکی، ہراسگی یا استحصال کی صورت میں بروقت مدد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے پولیس، تعلیمی اداروں، والدین اور معاشرے کے مشترکہ کردار پر بھی زور دیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے طالبات کیلئے ایسے آگاہی سیشنز کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا اور ان کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انسپکٹر خرم شہزاد نے ڈیجیٹل و سائبر سکیورٹی پر پریزنٹیشن دیتے ہوئے آن لائن ہراسگی، بلیک میلنگ اور فشنگ سے بچاؤ، مضبوط پاس ورڈز، ٹو اسٹیپ آتھنٹی کیشن اور محفوظ سوشل میڈیا استعمال کے بارے میں رہنمائی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments