تحریک انصاف کو احتجاج نہیں سیاست کرنی چاہیے :عطا تارڑ

تحریک انصاف کو احتجاج نہیں سیاست کرنی چاہیے :عطا تارڑ

سیاسی جماعتوں کو مسائل کے حل اور ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے :وفد سے گفتگو

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے ، ہمارے سیاحتی مقامات، جغرافیائی خدوخال اور باصلاحیت قوم کا کوئی متبادل نہیں، ملک کی خوبصورتی اور قدرتی وسائل کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔وہ بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے 22 رکنی وفد سے وادی نیلم و کشمیر کے مختلف مقامات کی سیر کے بعد واپس آنے کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وفد کووزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو دھڑوں اور احتجاج کی سیاست سے نکل کر عوامی خدمت اور عملی سیاست کی طرف آنا چاہیے ، سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرآباد ان کا آبائی علاقہ اور آبائی حلقہ ہے جہاں عوامی مسائل کے حل کیلئے رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ انتہائی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کے قلمکاروں اور صحافیوں کے ساتھ ملاقات خوشگوار لمحہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...