حافظ آباد :مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین ریلی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ ابراہیم علوی، عبدالحمید رحمانی ودیگر نے کی۔
اس موقع پر شرکا نے کہا کہ وہ تحفظ حرمین شریفین کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ دوسری جانب شہر بھر کی مساجد میں نمازجمعۃ المبارک کے دوران کہا گیا کہ مسلمانان پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments