پاکستان اور کینیا دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں
سپورٹس گڈز، فارماسوٹیکل، ٹیکسٹائل مصنوعات افریقہ برآمد کی جاسکتیں :ہائی کمشنر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کیلئے مسلسل رابطہ کاری کا قیام ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ر)پیٹر مبوگو نجیرونے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کینیا کے ہائی کمشنر کا صدر چیمبر احتشام مظہر گیلانی، سینئر نائب صدر میاں مراد ارشد، نائب صدرسلیمان شیخ،ملک نصیر احمداور ایگزیکٹو باڈی کے دیگر اراکین نے استقبال کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر پیٹر مبوگو نجیرو نے سپورٹس گڈز، فارماسوٹیکل، ٹیکسٹائل، ٹور ازم، سرجیکل انسٹرومنٹس کینیا سے ساؤتھ افریقہ کے ممالک تک آسانی سے گڈز ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ممالک کے تجارتی اداروں اور تاجروں کے مابین وفود کا تبادلہ اور باقاعدہ بات چیت انتہائی ضروری ہے ۔اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران نے ہائی کمشنر کو سیالکوٹ کی صنعتی اہمیت، بالخصوص اسپورٹس گڈز، سرجیکل آلات اور لیدر پراڈکٹس کی عالمی برآمدات میں کردار سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا اور تجارتی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments