فاسٹ فوڈز قوت مدافعت ختم کر رہیں :ڈاکٹر غلام مرتضیٰ
نیند کی کمی اور چہل قدمی نہ کرنا بھی بیماریوں کا با عث بن رہا :تقریب سے خطاب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )اسلامک ہو میو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں مرکزی صدر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان کے اعزاز میں تیسری بار صدر منتخب ہونے پر استقبالیہ اور دور ہ تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ فوڈ ، رات کو دیر تک جاگنا اور نیند پوری نہ ہونے سے ہم ایسی بیماریوں کو پیدا کر رہے ہیں جو ہمارے جسم سے قوت مدافعت کو ختم کر رہی ہیں، اگر ہم نے ہنگامی بنیادوں پر خود کو وقت نہ دیا تو پھرآپ کو مہلت نہیں ملے گی اپنی غذا کو نہ صرف سادگی کی طرف لائیں بلکہ جو خوراک کھائیں اسکو جسم کا حصہ بنانے کیلئے چہل قدمی کو معمول بنائیں، ہو میو پیتھی کے معا لجین پیشہ وارانہ فرائض میں یہ شامل کریں کہ مریضوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر پھل کا استعمال بھی معمولات زندگی میں شامل کریں گے تو دوا زیادہ اثر کرے گی ، تعلیمی سیمینار میں ڈاکٹر جاوید جعفر امام اورڈاکٹراسرار انصاری نے مختلف بیماریوں کے علاج پر مقالہ جات پیش کر کے ملک بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹرزکی رہنمائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments