بہاری کالونی و دیگر علاقوں میں ناقص صفائی ،ڈی سی برہم

بہاری کالونی و دیگر علاقوں میں ناقص صفائی ،ڈی سی برہم

تعلیمی اداروں کے اطراف صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانیکی ہدایت کر دی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں فرید ٹاؤن، کشمیر روڈ، پیپلز کالونی، بہاری کالونی، کچا ایمن آباد روڈ، نگار چوک جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تجاوزات، نکاسی آب، سڑکوں کی بحالی، سیوریج سکیم اور سہولت ریڑھی بازار کے قیام کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ مختلف مقامات پر صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو صفائی کے معیار میں فوری بہتری اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بہاری کالونی کی مختلف گلیوں اور بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے اطراف صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے ، بروقت کوڑا اٹھانے اور مقررہ صفائی معیار پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نگار چوک جی ٹی روڈ پر سہولت ریڑھی بازار کے قیام کیلئے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق جلد مکمل کئے جائیں تاکہ سڑکوں پر قائم ریڑھیوں کو سہولت بازار میں منتقل کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...