سہیل آفرید ی ، کارکنوں سے سلوک شرمناک :ڈاکٹر نثار چیمہ

 سہیل آفرید ی ، کارکنوں سے سلوک شرمناک :ڈاکٹر نثار چیمہ

وزیر اعلیٰ نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا،پی ٹی آئی کارکنوں پر ایف آئی آر 100فیصد جھوٹی

وزیرآباد،احمد نگر چٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہاہے کہ ہم کس طرح کی روایات قائم کر رہے ہیں ،خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے حالیہ دورے کے دوران ان کے ساتھ اور مختلف شہروں میں ان کے میزبانوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ افسوسناک بھی ہے اور شرمناک بھی، ـ سہیل آفریدی اور ساتھیوں نے کہیں قانون ہاتھ میں لیا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کیا جس سے امن عامہ کو کوئی خطرہ درپیش ہو سکتا تھا مگر اس کے باوجود نہ صرف مہمان وزیر اعلیٰ کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی بلکہ سیالکوٹ اور میرے شہر وزیرآباد میں ان کے میزبانوں کو ہراساں کرنے اور کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے کی مذموم کارروائیاں بھی کی گئیں اور جب اس پر بھی تسلی نہیں ہوئی تو پی ٹی آئی سے وابستہ درجنوں افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کے خلاف 100 فیصد جھوٹی ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ۔ ایف آئی آر کاٹنے والے بھی یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جن افراد کے خلاف یہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ان میں سے بیشتر نامزد تو وزیرآباد میں ہی موجود نہ تھے ۔ پنجاب کا کلچر تو رواداری ، فراخدلی اور مہمان نوازی سے عبارت ہوا کرتا تھا ، یہ کون لوگ ہیں جو اس طرح کی شرمناک حرکتیں کرکے پنجاب اور اہل پنجاب کیلئے رسوائی اور جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...