جامکے چٹھہ:دن دہاڑے چور دکان سے 55ہزار روپے لیکر رفو چکر
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)دلاور چیمہ کلاں میں دن دہاڑے نامعلوم چور دکان سے 55 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
نواحی گاؤں دلاور چیمہ کلاں کے رہائشی احسان الحق اعوان نے علاقہ میں دکان بنا رکھی ہے ، وہ کام کے سلسلہ میں کچھ دیر کیلئے دکان چھوڑ کر گھر گیا جب واپس پہنچا تو وہاں موجود 55 ہزار روپے غائب تھے ، چور موقع کا فائدہ اٹھاتے چوری کرکے فرار ہوچکے تھے ۔ متاثرہ دکاندار نے تھانہ احمد نگر چٹھہ میں در خواست دیدی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments