علی پورچٹھہ:ریلوے پھاٹک کی پلی دھنسنے پر تنقید ، سوشل میڈیا پر بحث

علی پورچٹھہ:ریلوے پھاٹک کی پلی  دھنسنے پر تنقید ، سوشل میڈیا پر بحث

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)ریلوے پھاٹک کی پلی دھنسنے پر سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ کی تنقید،سوشل میڈیا پر سیاسی بحث چھڑ گئی۔

 چند روز قبل ریلوے پھاٹک پر تعمیر کی گئی سیوریج پلی تقریباً 20 روز بعد ہی دھنس گئی اور اس میں شگاف پڑ گئے جس پر سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے ٹوٹی ہوئی پلی کی تصویر کے ساتھ پیرس بنتا علی پورچٹھہ کے الفاظ تحریر کر دئیے ۔ سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد کی جانب سے اپنے اپنے مؤقف کے حق میں سابقہ اور موجودہ ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جبکہ بعض حلقے اسے سیاسی بیانیے کی تشکیل سے تعبیر کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...