طلبہ کیلئے کیریئر کاؤنسلنگ سیشن نیوی کے کمانڈنگ آفیسر کی شرکت
گلیانہ(نامہ نگار )پاکستان نیوی سلیکشن سینٹر کھاریاں کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کمانڈر محمود حسن نے ٹیم کے ہمراہ لاہور گرامر سکول اینڈ کالج کھاریاں کینٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران کالج کے طلبہ کیلئے کیریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو پاکستان نیوی میں موجود کیریئر کے مواقع، مختلف شعبہ جات اور نیوی کے آپریشنز کے حوالے سے آگاہی اور بریفنگ دی گئی۔طلبہ نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان نیوی میں مستقبل کے مواقع سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے ۔پروگرام کے اختتام پر پرنسپل سونیا رباب ، سینئر سیکشن ہیڈ عمیر ذکا نے کمانڈنگ آفیسر اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments