3بہن بھائیوں کے اغوا کا معاملہ،سوتیلی والدہ سے تنگ آکر ماں کے پاس چلے گئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بڈیانہ سکول جانے والے 2بھائیوں اور ان کی 14 سالہ بہن کے مبینہ اغوا کا معاملہ، ایس ایچ او بڈیانہ عرفان ڈھلو کی بروقت کارروائی قلیل وقت میں بچے برآمد کر کے ورثا کے حوالے کردیا۔
پولیس تحقیقات کے مطابق اغوا کا معاملہ دراصل گھریلو حالات کے باعث بچوں کے خود گھر سے جانے کا نکلا۔پولیس کے مطابق تینوں بچے سوتیلی والدہ سے مبینہ طور پر تنگ آکر گھر سے چلے گئے تھے اور ڈسکہ میں اپنی حقیقی والدہ کے پاس پہنچ گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments