لالہ موسیٰ:نو شیروان اور والد دوہرے قتل کیس میں نامزد

لالہ موسیٰ:نو شیروان اور والد  دوہرے قتل کیس میں نامزد

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )پنجن کسانہ دوہرا قتل کیس،سابق ناظم نوشیروان اختر سکنہ کوٹلہ قاسم خاں سمیت دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج،پنجن کسانہ میں دو افراد کے لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 قتل کی درج کی گئی ایف آئی آر میں دیگر ملزموں کے ہمراہ سابق چیئرمین چودھری اختر کے صاحبزادے نوشیروان اختر کو بھی نامزد کر دیا گیا ۔ایف آئی آر میں جہاں نوشیروان اختر کا نام دیگر ملزمان کے ساتھ شامل ہے ، وہیں ان کے والد سابق چیئرمین چودھری اختر کو بھی اس قتل کی واردات کیلئے ہونے والے مشورے (توقع/سازش) میں شامل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...