پنڈی بھٹیاں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ،نشیبی علاقے زیر آب

پنڈی بھٹیاں میں تیز ہوائوں کے  ساتھ بارش ،نشیبی علاقے زیر آب

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرناپڑا ۔

میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال نے بھی بارش کے بعد شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ،نالیوں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کا نظام ٹھپ ہو گیا جس سے پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہو گیا ۔ بارش شہریوں کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بن جاتی ہے لیکن حالیہ بارش سے دھان ،کماد اور دیگر فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہو ئے ہیں اور فصلیں سرسبز و شاداب نظر آ رہی ہیں جس سے کسانوں کے چہروں پر بھی رونق آگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...