ایم پی اے ناصر چیمہ کے سیکرٹری سمیت 3 افراد گرفتار

ایم پی اے ناصر چیمہ کے سیکرٹری سمیت 3 افراد گرفتار

ظلم کی لاکھ آندھیاں چلیں ،آخر دم تک عمران خان کا ساتھ دینگے :ناصر چیمہ

 راہوالی (نمائندہ دنیا )مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 59 آصف فلور ملز پر پنجاب پولیس کادھاوا ، ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ کے پرسنل سیکرٹری عمر الیاس چیمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مرکزی دفتراور فلور ملز کو سیل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اورڈی سی وزیر آباد ہمراہ بھاری نفری آئے اور مین گیٹ بند کرکے تالا لگا دیاجبکہ اس وقت ایم پی اے ناصر چیمہ ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر چیمہ نے کہاکہ یہ ساری فسطائیت عمران خان کا ساتھ دینے کی بنا پر ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور اپنے لیڈر کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں اور ہمیشہ اپنی استطاعت کے مطابق کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کی لاکھ آندھیاں چلیں ہمارے عزم ڈگمگائیں نہیں بلکہ مزید استحکام پائیں گے اور آخر دم تک عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...