دھان کی باقیات، کوڑا جلانے پر کارروائی ، ٹیمیں تشکیل

دھان کی باقیات، کوڑا جلانے پر کارروائی ، ٹیمیں تشکیل

بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی التوا کا شکار ،زہریلا دھواں بند نہ ہو سکا

تتلے عالی(نامہ نگار )بھٹہ خشت کی زگ زیگ پر منتقلی التوا کا شکار ہو گئی ،بھٹیوں سے بھی زہریلا دھواں بند نہ ہو سکا،آگاہی مہم شروع کر دی گئی ، دھان کی باقیات کوڑا کرکٹ کو جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھٹہ خشت کو زگ زیگ پر منتقل کرنے ،بھٹیوں میں الکاسین،پلاسٹک کے علاوہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی اشیا دھان سمیت دیگر فصلوں کی با قیات ،کوڑا کرکٹ کو جلانے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے ۔ تحصیل ومقامی انتظامیہ کی مبینہ سستی وغفلت کی وجہ سے تتلے عالی ونواحی علاقہ جات میں زنگ زیگ پر منتقلی کے بغیر بھٹہ خشت اور مختلف مقامات پر قائم فیکٹریاں دھواں چھوڑ رہی ہیں اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ۔علاوہ ازیں انتظامیہ نے دھان کی باقیات،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے دیہاتی علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے دھان کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...