ڈی سی کالونی کے 90 روز میں الیکشن ،نگران کمیٹی قائم
روزمرہ اخراجات کیلئے کمیٹی سوسائٹی کے بینک اکاؤنٹس آپریٹ کر سکے گی
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی نگران کمیٹی تشکیل، 90 روز میں انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور کی جانب سے صوبائی حکومت ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی سی کالونی)گوجرانوالہ کے امور چلانے کیلئے نئی نگران کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ حکم نامے کے مطابق سابق منیجنگ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران کمیٹی فوری طور پر فرائض سنبھالے گی اور یہ انتظام 90 روز سوسائٹی کے انتخابات کے انعقاد تک جاری رہے گا۔ نگران کمیٹی کے کنوینر جوائنٹ رجسٹرار (فیلڈ)کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ ناصر محمود مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سرگودھا مدثر عباس اور سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ شجاع فاروق ارکان ہوں گے ۔حکم نامے کے مطابق روزمرہ اخراجات کیلئے کمیٹی سوسائٹی کے بینک اکاؤنٹس آپریٹ کر سکے گی تاہم کمیٹی کو اہم پالیسی نوعیت کے فیصلے کرنے سے قبل رجسٹرار یا متعلقہ محکمہ سے منظوری حاصل کرنا ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments