ٹرک سے 2نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ ، ایک کو ما میں چلا گیا

ٹرک سے 2نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ ، ایک کو ما میں چلا گیا

پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام ،واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی :حکام

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)زمین کے تنازع پر شروع ہونے والی دشمنی میں مبینہ طور پر ٹرک کے ذریعے 2نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ ، ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا کوما میں چلا گیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس پر تاحال مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کر دی۔مدعی خاندان کا الزام ہے کہ مارچ 2024 میں زمین کے تنازع پر عقیل ایوب نے لیاقت پر مبینہ طور پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیاقت کو 3 گولیاں لگیں۔ مقدمہ سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک پہنچا جہاں ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔عدالتی کارروائی کے بعد ملزموں کی جانب سے محمد لیاقت کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی جانے لگیں کہ اس کے بچوں کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔اسی سلسلہ میں 4 جون 2026 کی صبح مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت ٹرک کے ذریعے محمد لیاقت کے بیٹے ارسلان اور بھتیجے قیصر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ ارسلان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں، ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ کوما میں چلا گیا جبکہ قیصر اسلم بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ یہ حادثہ ہے یا قاتلانہ حملہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...