این اے 77 ضمنی الیکشن:ڈی سی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

این اے 77 ضمنی الیکشن:ڈی سی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

گوجرانوالہ ضلع میں سرکاری افسر وں و اہلکار وں کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سمیرا عنبرین ریٹرننگ آفیسر اور اے سی صدر لیفٹیننٹ (ر)فیصل مجید اے آر او مقرر کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ ضلع میں سرکاری افسر وں و اہلکار وں کے تقرر و تبادلوں پر فوری پابندی لگا دی ، یہ حکم نامہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے ، پابندی کامیاب امیدوار کے نام کی اشاعت تک برقرار رہے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری حکم نامہ کے مطابق وفاقی یا پنجاب حکومت یا کوئی سرکاری ادارہ این اے 77 میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکیں گے ۔الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ جاری کردیا ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وں اور الیکشن ایجنٹس کیلئے 56 نکاتی ضابطہ اخلاق جبکہ پولنگ ایجنٹس کیلئے الگ سے 24 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے ، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کر انے کے پابند ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...