پٹرولنگ پو لیس سیالکوٹ کا اہلکار حادثے میں جاں بحق

 پٹرولنگ پو لیس سیالکوٹ کا اہلکار حادثے میں جاں بحق

کمپیوٹر آپریٹر سمیع اللہ ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکا ،گن مین اعظم شدید زخمی

منڈیکی گورائیہ، ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی پٹرولنگ سیالکوٹ کا کمپیوٹرآپریٹر موٹرسائیکل سے گرکرجاں بحق جبکہ گن مین شدیدزخمی ہو گیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی پٹر ولنگ سیالکوٹ کے گن مین محمداعظم نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ کمپیوٹرآپریٹر سمیع اﷲ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سرکاری ڈیوٹی ریجنل آفس ہیڈ گوجرانوالہ گئے ہوئے تھے اور دونوں موٹرسائیکل پر واپس آرہے تھے جب وہ مسلمانیاں کے قریب پہنچے توموٹرسائیکل کا توازن بگڑگیا اور دونوں موٹرسائیکل سے گرکر شدیدزخمی ہوگئے پیٹرولنگ چیک پوسٹ گلوٹیاں کے اہلکاروں نے انہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچایاجہاں پر کمپیوٹرآپریٹر سمیع اﷲ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...