غلام سرور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب پیر کو عوامی شکایات سنیں گے

غلام سرور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی  محتسب پیر کو عوامی شکایات سنیں گے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)غلام سرور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب، ریجنل آفس گوجرانوالہ سوموار 10 بجے گجرات میں گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے ۔

 اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، ای او بی آئی، نادرا، پی ٹی سی ایل، بینوولنٹ فنڈ اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں جسکے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...