ڈسکہ :خاوند نے اہلیہ کو تیزاب پلا دیا ،حالت تشویشناک

 ڈسکہ :خاوند نے اہلیہ کو تیزاب پلا دیا ،حالت تشویشناک

بلال کی والدین ،بہن اور بہنوئی کیساتھ ملکر قتل کی کوشش ،مقدمہ درج

منڈیکی گورائیہ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) ڈسکہ میں خاوند نے ماں باپ بہن اور بہنوئی کیساتھ ملکر بیوی کر زبردستی تیزاب پلادیا خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفرکردیاگیا ۔ڈسکہ کے اکرم نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کی بیٹی کی شادی محلہ بن والا ڈسکہ کے بلال کیساتھ ہوئی گزشتہ روز اس کی بیٹی کے خاوند بلال نے اپنے والد عباس علی ’ماں روبینہ ’بہن سائرہ اوراسکے خاوند زاہد کیساتھ ملکراس کی بیٹی کو زبردستی تیزاب پلادیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پراسکی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفرکردیاگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...