نوشہرہ ورکاں:بلڈنگ میٹریل سٹور سے فون اور رقم چوری

 نوشہرہ ورکاں:بلڈنگ میٹریل  سٹور سے فون اور رقم چوری

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )کڑیال روڈ پر تعمیراتی سامان کی دکان سے موبائل فون اور رقم چوری ہو گئی ۔

 کڑیال روڈ پر نامعلوم چور پرانے تعمیراتی سامان کی دکان کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور برآمدے میں سوئے شخص کے قریب سے 32 ہزار روپے کا موبائل اور دراز سے 50 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے محمد زمان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...