پروفیسر ڈاکٹر اکرم چشتی قومی امن کونسل علما و مشائخ ونگ کے چیئرمین مقرر
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)پروفیسر ڈاکٹر پیر محمد اکرم چشتی کو پاکستان قومی امن کونسل کے علما و مشائخ ونگ کا ہیڈ اینڈ چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر پیر محمد اکرم چشتی کی تعیناتی پر حافظ آباد کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر حلقوں نے مرکزی چیئرمین پاکستان قومی امن کونسل چودھری غلام مصطفی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر مختلف حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر پیر محمد اکرم چشتی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments